یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے نعتیہ مقابلوں کا انعقاد
نوجوانوں کو نبی کریم ؐکے اسوہ حسنہ کے مطابق ڈھالنا ہو گا:رانا بلال ودیگر
لاہور (سٹاف رپورٹر) یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام یونیک نعتیہ مقابلے کا انعقاد ڈاکٹر نثار احمد رانا آڈیٹوریم میں کیا گیا ،نعتیہ مقابلے میں 80سے زائد کیمپسزکے طلبا نے حصہ لیا جس کی مختلف کیٹگریز میں سمن آباد کیمپس جونیئر کیٹگری میں، یونیک بوائز ہائی سکول مسلم ٹا ؤن کیمپس مڈل کیٹگری میں اور یونیک بحریہ ٹاؤن کیمپس سینئر کیٹگری میں فاتح رہے ۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی رانا بلال نے کہا کہ ہمیں نوجوان نسل کو نبی کریم ؐکے اسوہ حسنہ کے مطابق ڈھالنا ہو گا ۔چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب حنا پرویز بٹ نے کہا کہ ہدایت بھی اسی کو ملتی ہے جو اللہ اور اس کے رسول کے احکامات پر عمل پیرا ہو۔ چیئرمین یونیک گروپ پروفیسر عبدالمنا ن خرم نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں وائس چیئرمین عفیف اشرف صدیقی، ریکٹر یونیک گروپ پروفیسر امجد علی خان، ڈائریکٹر(اکیڈمکس) یونیک گروپ پروفیسر وسیم انور چودھری اور ڈائریکٹر(ایڈمن) یونیک گروپ محمد عبداللہ سمیت طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر فاتح طلبا کوانعامات اور شیلڈز پیش کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments