مختلف درباروں کی کیش بکس آمدن میں نمایاں اضافہ
لاہور (حمزہ خورشید سے )محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مختلف درباروں کی کیش بکس آمدن میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ اوقاف کے انٹرنل سروے کی دستاویزات کے مطابق دربار حضرت بی بی پاکدامن زری کی آمدن میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 118.39 فیصد اضافہ ہوا جبکہ داتا گنج بخش، بابا فرید گنج شکر اور بلھے شاہ کے درباروں کی آمدن میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔دستاویزات کے مطابق دربار حضرت بی بی پاکدامن زری کی کیش بکس آمدن جنوری تا اگست 2025 میں 71لاکھ 11 ہزار روپے تھی جو جنوری تا اگست 2026 میں بڑھ کر ایک کروڑ 55 لاکھ 30 ہزار روپے ہوگئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments