مچھلی پکڑتے 2 دوست دریا میں ڈوب گئے ، ایک کو بچا لیا گیا
قصور،تلونڈی(نامہ نگار،نمائندہ دنیا)دریائے ستلج میں مچھلی پکڑنے آئے دو دوست ڈوب گئے، ایک کو زندہ بچا لیا گیا، دوسرے کی تلاش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سے مچھلی پکڑنے کے لیے عطر سنگھ والا کے مقام پر دریائے ستلج آنے والے دو دوست دریا میں ڈوب گئے ۔ مقامی افراد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 25 سالہ علی عباس کو زندہ بچا لیا، جبکہ 29 سالہ احمد تاحال لاپتہ ہے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم کشتی سمیت موقع پر پہنچ گئی اور لاپتہ نوجوان کی تلاش کے لیے دریائے ستلج میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments