راہوالی میں چوری کی تین وارداتیں، لاکھوں کانقصان
راہوالی (نمائندہ دنیا، نامہ نگار) چوری کی تین وارداتوں میں نامعلوم ملزمان ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کی تاریں، اے سی آؤٹر اور پیٹر انجن چوری کرکے لے گئے ۔
تھانہ کینٹ پولیس نے مقدمات درج کر لیے ۔تفصیلات کے مطابق محلہ شریف فارم راہوالی میں عرفان کی باٹا شوز کی دکان سے ایک لاکھ 10 ہزار روپے مالیت کی فور کور تار اور اے سی آؤٹر کے پائپ چوری کر لیے گئے ۔ دوسری واردات میں ترگڑی گاؤں میں راؤ سفیان اشرف کے رقبے پر نصب 20 ہارس پاور کا پیٹر انجن، جس کی مالیت 50 ہزار روپے بتائی گئی ہے ، چوری کر لیا گیا۔ تیسری واردات میں محلہ سلامت پورہ راہوالی میں شکیل احمد کے گھر کے باہر نصب 45 ہزار روپے مالیت کا اے سی آؤٹر نامعلوم ملزم لے گئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments