اسلامپورہ :ہمسایوں پرحاملہ خاتون پر تشدد ، بچہ مارنے کاالزام

اسلامپورہ :ہمسایوں پرحاملہ خاتون پر تشدد ، بچہ مارنے کاالزام

بچے کی موت پر کارروائی کیلئے عدالت سے میڈیکل کرانے کی اجازت درکار:پولیس

لاہور(کرائم رپورٹر)اسلامپورہ میں کمیٹی کی رقم کے تقاضے پر میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کاالزام عائد، آپریشن کے ذریعے پیدا ہونیوالا بچہ جاں بحق ہوگیا۔متاثرہ شہری نے اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ اسلامپورہ میں درخواست جمع کرا دی۔ درخواست گزار کے مطابق وہ کمیٹی کی رقم لینے ہمسایوں کے گھر گیا جہاں رقم دینے کی بجائے اس پر اور اسکی بیوی پر تشدد کیا گیا۔متاثرہ شہری نے الزام عائد کیا کہ ہمسایوں نے اسکی 8 ماہ کی حاملہ بیوی کے پیٹ پر ٹانگیں ماریں، جس سے اسکی حالت بگڑ گئی اور اسے گنگا رام ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔درخواست گزار کے مطابق ہسپتال میں اسکی بیوی کے آپریشن کے ذریعے بچے کی پیدائش ہوئی، تاہم قبل از وقت پیدا ہونے والے بچے کو نرسری میں رکھا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔پولیس کے مطابق تشدد اور بچے کی موت کے معاملے پر قانونی کارروائی کیلئے عدالت سے میڈیکل کرانے کے احکامات حاصل کیے جانے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...