عوامی رکشہ یونین کامہنگی ایل پی جی،مصنوعی قلت کیخلاف احتجاج

 عوامی رکشہ یونین کامہنگی ایل پی  جی،مصنوعی قلت کیخلاف احتجاج

لاہور(آئی این پی)عوامی رکشہ یونین کے زیر اہتمام ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور مصنوعی قلت ، ذخیرہ اندوزی کرنیوالے مافیاکیخلاف ٹھوکر نیاز بیگ چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

بانی چیئرمین مجید غوری نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 280 روپے فی کلو والی ایل پی جی 650 روپے فی کلو میں دھڑلے سے فروخت کی جا رہی ہے مگر اوگرا، ضلعی انتظامیہ اور پیرا فورس مقررہ نرخوں پر عملدرآمد کرانے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔ ایل پی جی کے بڑے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف مؤثر کارروائی کرنے کی بجائے چھوٹے دکانداروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ، حکومت ہوش کے ناخن لے ، ایل پی جی معاملے پر فوری ریلیف فراہم کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...