فالکن، مرغابی،بٹیر،ٹٹیری خرگوش کے 11شکاری گرفتار

فالکن، مرغابی،بٹیر،ٹٹیری خرگوش کے 11شکاری گرفتار

لاہور (آن لائن)محکمہ جنگلی حیات وائلڈ لائف رینجرز نے فالکن،مرغابی،بٹیر،ٹٹیری،خرگوش اور سورکا غیر قانونی شکار کرنے پر صوبے کے مختلف مقامات سے 11ملزموں گرفتار کر کے 39جنگلی پرندے بازیاب کرا لئے ۔

متعدد نیٹنگ گیئرز بھی ضبط کرلئے گئے ،8ملزموں کو 2لاکھ،85 ہزار جرمانہ کیا گیاجبکہ 3 ملزموں کیخلاف ایف آئی آرز درج کروادیں گئیں ۔ وائلڈ لائف رینجر قصور نے مرغابی اور بٹیر کے 2 غیر قانونی شکاری گرفتار کر کے انہیں 75 ہزار جرمانہ کیا،اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر گوجرانوالہ ایمان تبسم نے ٹٹیری اور دیگر جنگلی پرندوں کے شکار میں مشغول 2 شکاریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 1لاکھ جرمانہ کیا۔ وائلڈ لائف رینجر سیالکوٹ نے مرغابی کے شکار پر ملزموں کا تعاقب کیا جو موٹر سائیکل چھوڑ کرفرار ہوگئے جس پر 3شکاریوں کیخلاف ایف آئی آرز درج کرنیکی درخواست دیدی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...