الکہف فاؤنڈیشن کی تکمیل بخاری شریف وتقسیم انعامات تقریب
لاہور (سیاسی نمائندہ)معروف تعلیمی، اصلاحی و رفاہی ادارے الکہف ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام سالانہ تیرہویں تکمیل بخاری شریف وتقسیم انعامات تقریب ٹاؤن شپ لاہور میں ادارے کے بانی و چیئرمین و اصلاحی شخصیت حافظ ابراہیم نقشبندی کی زیرِ صدارت ہوئی ۔
مولانا پیر حبیب اللہ نقشبندی مجددی نے خصوصی خطاب کیا تقریب میں علماء ،شیخ سلیم، مفتی طیب، حافظ حمزہ عزیز، مفتی عمر فاروق،حافظ حسان عزیز، مفتی عبدالواجد،مفتی راشد محمود، مفتی نعمان اور سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔مولانا پیر حبیب اللہ نقشبندی نے خطاب کرتے کہا مدارس اور خانقاہیں امت کی دینی و روحانی تربیت کے اہم مراکز ہیں مدارس اسلام کے قلعے اور ہدایت سرچشمے ہیں۔حافظ ابراہیم نقشبندی نے خطاب میں کہا ہمیں دوسروں کی اصلاح کی فکر کرنے سے پہلے اپنی روحانی اصلاح کرنی چاہیے ۔نئی نسل کو بری صحبت سے محفوظ رکھنے کیلئے والدین کو خود بھی دین پر عمل کرنے اور بچوں کے لیے عملی نمونہ بنناہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments