سپریم کورٹ بارکے صدارتی امیدوار امان اللہ کے اعزاز میں تقریب

سپریم کورٹ بارکے صدارتی امیدوار امان اللہ کے اعزاز میں تقریب

لاہور(آئی این پی)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدارتی امیدوار سردار امان اللہ خان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کا اہتمام ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اسلم زار نے کیا جس میں مہمانِ خصوصی پروفیشنل گروپ کے سربراہ حامد خان ،سابق سیکرٹری جنرل تحریک انصاف امین ذکی، شکیل بھٹی، بشیر خان، سینئر ایڈووکیٹ اکرم شیخ اور پروفیشنل گروپ سے وابستہ شخصیات سمیت متعدد وکلا رہنماؤں اورچیئرمین جناح لائرز فورم میاں احسان الحق ساجد نے شرکت کی۔اس موقع پر وکلا برادری کو درپیش مسائل اور سپریم کورٹ بار کے انتخابات 2026-27 کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپریم کورٹ کے انتخابات 29اکتوبر کو ہونگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...