قصور، نارنگ میں ایل پی جی کی 700 روپے کلو میں فروخت
نارنگ منڈی ، قصور، تھہ شیخم(نمائندہ دنیا، خبر نگار، نامہ نگار)دیگر شہروں کی مانند نارنگ منڈی اور قصور میںسوئی گیس کی مسلسل بندش نے گھریلو صارفین کو مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور کر دیا ،
ایل پی جی کی قیمت 700 روپے فی کلو تک پہنچ گئی،جبکہ قصور اور گردونواح میں بھی ایل پی جی سرکاری نرخ 279 روپے فی کلو کے بجائے اوپن مارکیٹ میں 600 روپے سے زائد تک میں دھڑلے سے فروخت کی جانے لگی، گھریلو سلنڈر 6 ہزار روپے کا ہوگیا۔ سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث عوامی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments