ڈولفن وپی آر یو سکواڈزنے 80 اشتہاری،عدالتی مفرور پکڑ لئے
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن اور پولیس ریسپانس یونٹ سکواڈز کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری، ایس پی ڈولفن کے مطابق ڈکیتی و چوری وارداتوں میں ملوث 80اشتہاری، عادی مجرموں اور عدالتی مفرورملزموں کو گرفتار کیا گیا،
ڈولفن سکواڈ نے خطرناک ڈکیت گینگ بھی پکڑ لیا۔ دورانِ پٹرولنگ 17 اشتہاریوں سمیت 59 عادی مجرم اور 4 عدالتی مفروروں کو گرفتار کرکے شراب کی 12 بوتلیں، چرس اور آئس برآمد کی گئی۔ون ویلنگ اور پتنگ بازی میں ملوث 4 ملزموں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ 2 رائفلیں، گولیاں اور میگزینز بھی برآمد کئے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments