درختوں کا تحفظ،گرین ایریاز کا بہتراستعمال ، نئے ضوابط متعارف
خلاف ورزی پر ایک سال تک قید، 5لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی
لاہور(سٹاف رپورٹر سے )لاہور میں اب بڑے اور قدیم درختوں کو کاٹنا آسان نہیں ہوگا۔ پی ایچ اے نے شہر کے درختوں کے تحفظ، نگہداشت اور گرین ایریاز کے بہتر استعمال کیلئے نئے ضوابط متعارف کرا دئیے جنکے تحت 30 سال سے زیادہ عمر کے درختوں اور 36 انچ سے زیادہ چوڑا تنا رکھنے والے درختوں کو وراثتی درختوں کا درجہ دیا جائے گا۔شہر میں ایسے درختوں کی نشاندہی کرکے ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔وراثتی درختوں کو سنگین وجہ کے بغیر نہیں کاٹا جا سکے گا۔ حفاظتی خطرے یا بیماری پردرخت کاٹنے کیلئے منظور شدہ ہارٹیکلچر ماہرین پر مشتمل تکنیکی کمیٹی سے منظوری لینا ہوگی۔ کٹائی سے پہلے درخت کی دوسری جگہ منتقلی کے ہر ممکن متبادل پر بھی غور کیا جائیگا۔پی ایچ اے کے زیر انتظام باغات اور گرین بیلٹس میں تجاوزات کیخلاف بھی سخت ضوابط نافذ کیے گئے ہیں سرکاری اور نجی دونوں شعبوں پر ہوگا۔نئے قوانین کی خلاف ورزی پر ایک سال تک قید، 5 لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments