پی اے سی کااجلاس، آڈٹ کا جائزہ EOBI ادائیگیوں کی رپورٹس طلب
لاہور (سیاسی نمائندہ)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی-III کا اجلاس احمد اقبال چودھری کی زیرِ صدارت ہوا۔ لاہور، گوجرانوالہ اور ۔۔۔
سرگودھا ڈویژنز کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور کیٹل مینجمنٹ کمپنیوں کی 2020-21 کی آڈٹ رپورٹس کا جائزہ لیا گیا جن میں 97 آڈٹ پیراز شامل تھے ۔کنٹریکٹرز سے متعلق صوبائی سیلز ٹیکس کی بلاجواز ادائیگیوں بارے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیتے کمیٹی نے محکمہ آڈٹ اور محکمہ بلدیات کی مناسب تیاری نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیااور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ تصدیق کریں کہ آیا کنٹریکٹرز اپنے کارکنوں کی سوشل سکیورٹی، گروپ لائف انشورنس اور ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (EOBI)کی مد میں مطلوبہ ادائیگیاں باقاعدگی سے کر رہے ہیں یا نہیں۔ کمیٹی نے متعلقہ محکموں سے 15 روز میں اس تصدیقی عمل کو مکمل کرکے رپورٹس طلب کرلیں۔کمیٹی نے زور دیا کہ تمام محکمے اجلاسوں میں مکمل تیاری کیساتھ شرکت یقینی بنائیں۔ کمیٹی نے قرار دیا کہ ناکافی تیاری معزز ارکان کا قیمتی وقت ضائع اورقومی خزانے پر غیر ضروری بوجھ ڈالتی ہے ۔اجلاس آج بدھ تک ملتوی کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments