ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کھلی کچہری لگائی،شہریوں کی شکایات سنیں اور ۔۔
مسائل حل کیلئے ہدایات جاری کیں پہنچ گیا۔ شہری نے او ایل ایکس پر گاڑی خریدنے کیلئے 36 لاکھ روپے ادا کرنے کے باوجود گاڑی نہ ملنے پر مالک کیخلاف شکات کی ،ڈی آئی جی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او ہنجروال کو شواہد کی روشنی میں کارروائی کی ہدایت کی۔ وراثتی جائیداد کے تنازعات، لین دین میں مبینہ فراڈ اور تشدد سے متعلق شکایات بھی سامنے آئیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ اوز شمالی چھاؤنی، باٹا پور، شیرا کوٹ اور مستی گیٹ کو متعلقہ شکایات پر شواہد کی بنیاد پر کارروائی کی ہدایت کی جبکہ شاہدرہ، ڈیفنس سی، گرین ٹاؤن اور شادباغ کے ایس ایچ اوز کوتشدد پر کارروائی کا حکم دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments