پتوکی :شوہر کی مبینہ فائرنگ سے بیوی قتل
قصور(نمائندہ دنیا) پتوکی میں شوہر نے مبینہ فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کر دیا۔
تھانہ صدر کے علاقہ الرحمن سٹی میں ملزم خان مرزا نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے 30 سالہ بیوی مینا کو موت کے گھاٹ اتارا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق ملزم خان مرزا نے تقریباً چار سال قبل مینا سے پسند کی شادی کی تھی، تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر بیوی کی جان لے لی۔ پولیس مصروف کارروائی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments