گڑھی شاہو:مال بردار ٹرین کا انجن پٹڑی سے اتر گیا،ٹریفک متاثر
لاہور(آئی این پی )گڑھی شاہو ریلوے پل کے قریب جی کے این آر ایم سی ٹرین کا انجن ڈی ریل ہوگیا، جس کے باعث ریلوے ٹریفک کا نظام اور مین لائن کا روٹ متاثر رہا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق جی کے این آر ایم سی ٹرین 18 سے 19 ویگنوں پر مشتمل لوڈ کے ساتھ صبح 5 بج کر 17 منٹ پر گڑھی شاہو سے روانہ ہوئی تھی۔ لائن نمبر ایک پر داخلے کے دوران انجن نمبرڈی ای 4832 کا اگلا حصہ پٹڑی سے اتر گیا۔ ٹرین کے انجن کی فرنٹ ٹرالی ڈی ریل ہونے سے ریلوے ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا۔ڈی ریلمنٹ کے فوری بعد ریلوے کرین طلب کرلی گئی۔ ڈی ریل ہونے والے انجن کو دوبارہ پٹڑی پر لانے اور مین لائن کلیئر کرنے کیلئے مدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین کی ڈی ریلمنٹ کے باعث مین لائن کا روٹ متاثر رہا، جس کے بعد تمام اپ اور ڈاؤن ٹرینیں لوپ لائن نمبر ایک سے گزارنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اپ اور ڈاؤن ٹرینوں کو مناسب سگنلز کے تحت لوپ لائن نمبر ایک سے گزارا گیا۔ متعلقہ ریلوے سٹیشن پر یونیورسل پوائنٹس کی سہولت موجود ہے ، جس کے باعث دونوں اطراف سے ٹرینوں کی آمدورفت ممکن ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments