عفت عاشق کو پی ایچ ڈی کرنے سیکرٹری پنجابی ادبی بورڈ بننے پر مبارکباد

 عفت عاشق کو پی ایچ ڈی کرنے  سیکرٹری پنجابی ادبی بورڈ بننے پر مبارکباد

لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجابی زبان وادب کی نامور ادیبہ اور محققہ عفت عاشق نے جی سی یونیورسٹی لاہور سے پروفیسرڈاکٹر سعید خاور بھٹی کی زیر نگرانی پنجابی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی ۔

عفت عاشق کو علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں پاکستان پنجابی ادبی بورڈ لاہور کی سیکرٹری کی ذمہ داریاں بھی سونپی گئی ہیں۔اہلِ علم و ادب نے عفت عاشق کو پی ایچ ڈی کی تکمیل اور اہم ادبی ادارے کی سیکرٹری مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پنجابی زبان، ادب اور ثقافت کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کریں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...