شالامار باغ میں چاندنی راتیں ٹور کا آغاز ،500 افراد کی سیروتفریح

شالامار باغ میں چاندنی راتیں ٹور  کا آغاز ،500 افراد کی سیروتفریح

لاہور (لیڈی رپورٹر) تاریخی شالامار باغ میں چاندنی راتیں ٹور کا آغاز کر دیا گیا۔

 پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹیج ایریاز اتھارٹی کے زیر اہتمام منعقدہ پہلے ٹور میں پانچ سو سے زائد افراد نے شرکت کی۔ ٹور کے دوران سیاحوں کو مغل دور کے تاریخی ورثے کی سیر، داستان گوئی، ڈرامائی مناظر، رقص اور براہِ راست موسیقی سے محظوظ ہونے کا موقع فراہم کیا گیا۔ ڈی جی پی ڈبلیو سی اے نجم الثاقب کا کہنا ہے کہ نئی سرگرمیوں کا مقصد تاریخی و ثقافتی سیاحت کو فروغ دینا اور شالامار باغ کی تاریخی اہمیت اجاگر کرنا ہے ۔ چاندنی راتیں ٹور ہر ہفتے بروز ہفتہ شام سات سے رات نو بجے تک ہوگا، جبکہ فی کس ٹکٹ کی قیمت پچیس سو مقرر کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...