سینی ٹیشن فیس وصولی رفتار سست، رواں سال صرف ڈیڑھ کروڑ جمع

 سینی ٹیشن فیس وصولی رفتار سست، رواں سال صرف ڈیڑھ کروڑ جمع

وصولی کا ہدف 35 ارب مقرر، محکمہ ایکسائز کی توجہ فی الحال چالان تقسیم پر مرکوز

لاہور(خبر نگار)پنجاب میں سینی ٹیشن فیس کی وصولی کا ہدف 35ارب مقررتاہم ریکوری کی رفتار انتہائی سست ہے ۔ رواں سال ابتک صرف ڈیڑھ کروڑ  ہی جمع ہو سکے ہیں۔ محکمہ ایکسائز کی توجہ فی الحال فیس کے چالان تقسیم کرنے پر مرکوز ہے جبکہ نومبر میں پہلے چھ ماہ کی فیس جمع کروانے کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے ۔محکمہ ایکسائز کو توقع ہے کہ نومبر میں فیس وصولی میں تیزی آئے گی۔ ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ سینی ٹیشن فیس وصولی کیلئے مہم مزید تیز کیے جانے کا امکان ہے تاکہ مقررہ ہدف حصول کیلئے ریکوری کا عمل مؤثر بنایا جا سکے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...