کچا جیل روڈ پر غیر قانونی مذبح خانے پر چھاپہ، 2من ناقص گوشت تلف
لاہور (ہیلتھ رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، کچا جیل روڈ پر غیر قانونی مذبح خانہ پکڑا گیا ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی منصور احمد کے حکم پر ناقص گوشت سپلائی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔
فوڈ اتھارٹی نے کچا جیل روڈ پر گھر میں بنے غیر قانونی مذبح خانے پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران 2 من ناقص اور بدبودار گوشت تلف کر کے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرو دیاگیا۔رہائشی علاقے میں چھپ کر گھر میں ناقص گوشت تیار کیا جا رہا تھا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ بدبودار ایکسپائر گوشت برآمد ہونے پر کارروائی کی گئی۔ گوشت بیماریوں کا شکار پایا گیا۔ گوشت بغیر پیکنگ اور لازمی ٹیگنگ کے فریزر میں رکھا گیا تھا۔ ویجیلنس ٹیموں کی خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار اگیا۔ شہری غیر معیاری گوشت فروخت کرنیوالوں کی اطلاع 1223 پر دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments