غیر ترقیاتی اخراجات:886ارب جاری، 589 ارب خرچ

 غیر ترقیاتی اخراجات:886ارب جاری، 589 ارب خرچ

مالی سال 2026-2027 کی پہلی سہ ماہی میں محکموں کو جاری فنڈزکی رپورٹ

لاہور (حمزہ خورشید سے )پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی پوسٹ بجٹ رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت نے مالی سال 2026-2027کی پہلی سہ ماہی میں مختلف محکموں کو غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں 886ارب 8 کروڑ سے زائد جاری کیے ، محکموں نے اس عرصے میں 589 ارب 63 کروڑ سے زائد خرچ کیے ۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ، گورنر سیکرٹریٹ اور پنجاب اسمبلی کو مالی سال کیلئے مختص غیر ترقیاتی فنڈز کا تقریباً سو فیصد پہلی سہ ماہی میں ہی جاری کر دیا گیا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کو 228 ارب 16 کروڑ جاری،123ارب 89کروڑ خرچ ،محکمہ خصوصی صحت و طبی تعلیم کو 67 ارب 93 کروڑ جاری ،31 ارب 18 کروڑ استعمال، محکمہ صحت و آبادی کو 43 ارب 16کروڑ جاری ،38ارب 47کروڑ خرچ ،محکمہ ہائر ایجوکیشن کو 20 ارب 29 کروڑ جاری ،13ارب 79 کروڑ استعمال، محکمہ زراعت کو 7 ارب 31 کروڑ جاری ،5 ارب 42 کروڑ خرچ ،محکمہ لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ کو 75 ارب 12 کروڑ دیئے گئے ، 52 ارب 66 کروڑ خرچ ،محکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کو 4 ارب 25 کروڑ جاری،3 ارب 92 کروڑ استعمال ہوئے ۔محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کو 2 ارب 44 کروڑ 62 لاکھ 35 ہزار جاری،89 کروڑ 82 لاکھ 86 ہزار خرچ،محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی و انوویشن کو 15 کروڑ جاری، صرف 1 کروڑ 79 لاکھ خرچ کیے گئے ۔ محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ کو 14 کروڑ 56 لاکھ جاری ، 8 کروڑ 1 لاکھ خرچ ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...