تمام پیماسکولوں میں طلبہ کی فزیکل ویری فکیشن کا فیصلہ

 تمام پیماسکولوں میں طلبہ کی  فزیکل ویری فکیشن کا فیصلہ

لاہور (خبرنگار)پنجاب بھر کے تمام پیماسکولوں میں طلبہ کی فزیکل ویری فکیشن کا فیصلہ کرلیاگیا۔

 پنجاب کے 41اضلاع میں لائسنسی سکولوں میں طلبہ کی فزیکل ویری فکیشن ہوگی،فزیکل ویری فکیشن کا عمل 20نومبرتک مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔ ڈسٹرکٹ فوکل پرسنز اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کواس حوالے سے ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں،اے ای اوز اپنے مختص کردہ سکولوں کی خود فزیکل ویری فکیشن کرینگے ۔ لائسنسی سکولوں کو دورے سے کم از کم ایک روز قبل آگاہ کرنا ہوگا،جعلی انرولمنٹ ثابت ہونے پر سکول کالائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...