ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کی دینی و ملی ذمہ داری ہے :مقررین
ننکانہ صاحب (خبر نگار ) مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان فیضان اولیاء اﷲ کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد خضراء المعروف مسجد شیخاں میں سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
کانفرنس کی صدارت امیر مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان فیضان اولیاء اﷲ مہر محمد اسلم ناصر ایڈووکیٹ نے کی۔ نامور علماء دین پروفیسر ڈاکٹر ثانی شاہ سرکار اور علامہ شہباز جلالی نے خصوصی خطابات میں عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت اور اس کے تحفظ کی ذمہ داری پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کی دینی اور ملی ذمہ داری ہے ۔ حضرت محمد مصطفی ؐاﷲ تعالیٰ کے آخری نبی اور رسول ہیں اور آپؐ کے بعد نبوت کا دعویٰ کرنے والا جھوٹا اور کذاب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حضرت ابوبکر صدیقؓ نے فتنہ ارتداد کے خلاف تاریخی کردار ادا کرتے ہوئے تحفظ ختم نبوت کے پہلے عظیم مجاہد کی حیثیت سے مثال قائم کی۔ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے ہمیں ہر وقت بیدار اور متحد رہنا ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments