ڈی ایچ اے میں نیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ کا آغاز
180 سے زائد فائٹرز شریک،صدرفیڈریشن شہریارکاکھیلوں کی سرپرستی پرزور
لاہور(سٹاف رپورٹر)نیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ کا آغاز سپورٹس کمپلیکس ڈی ایچ اے فیز 6لاہور میں ہوا ۔ مہمان ِ خصوصی صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر اورپاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے صدر شہریار علی نے 3روزہ چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔صوبائی وزیرنے کھیلوں کے فروغ کیلئے پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کی کوششوں کو سراہا ۔صوبائی وزیر صنعت وتجارت چودھری شافع حسین نے بطور مہمانِ اعزاز شرکت کی۔ اس ایونٹ میں تمام صوبوں سے 180 سے زائد فائٹرز کے علاوہ کوچز، آفیشلز اور معاون عملہ شریک ہے ۔ تقریب میں ثقافتی پرفارمنس بھی پیش کی گئی ۔اس موقع پر شہریار نے پاکستان میں کک باکسنگ جیسے کھیلوں کے فروغ اور ترقی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور قومی سطح کے کھیلوں کی مسلسل سرپرستی پر زور دیا جو نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار، اپنی استعداد کو نکھارنے اور بڑے پلیٹ فارم پر مقابلہ کرنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے ڈی ایچ اے لاہور کے تعاون اور ایونٹس کے انعقاد میں اپنا حصہ ڈالنے والے تمام افراد کی کوششوں کو سراہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments