16خواتین سمیت 446 ریسکیورز کی پیشہ ورانہ تربیت مکمل

16خواتین سمیت 446 ریسکیورز کی پیشہ ورانہ تربیت مکمل

ریسکیورز کی خدمات، قربانیاں ا،جذبہ انسانیت قوم کا فخر ہیں:خواجہ سلمان رفیق

 لاہور (سٹاف رپورٹر)سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے بیسک ریسکیو کورس 49 کے 446 ریسکیور سے حلف لیا جنہوں نے ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں تربیت مکمل کی۔ انہوں نے ریسکیورز کو بنیادی تربیت مکمل کرنے اور ایمرجنسی سروس کا حصہ بننے پر مبارکباد دی ۔ بیسک ریسکیو کورس کی پاسنگ آؤٹ تقریب ایمرجنسی سروسز اکیڈمی لاہور میں ہوئی ۔ مشیر وزیراعلیٰ برائے  علی مصطفی ڈار، صوبائی وزیر ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق، پارلیمانی سیکرٹری ضیا اللہ شاہ، سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر، افسروں، انسٹرکٹرز، ریسکیورز کے اہلخانہ نے شرکت کی۔ پاسنگ آؤٹ تقریب میں پنجاب کے 446 ریسکیور پاس آؤٹ ہوئے جن میں 16 خواتین ریسکیور بھی شام تھیں۔ علی مصطفی ڈار نے ریسکیورز کو مبارکباد دیتے کہا کہ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی پنجاب سمیت ملک کے دیگر صوبوں کے ریسکیورز کو تربیت فراہم کرکے بین الصوبائی تعاون اور قومی یکجہتی کو فروغ دے رہی ہے ۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا ریسکیورز ہر ہنگامی صورتحال میں سب سے آگے نظر آتے ہیں۔ انکی خدمات، قربانیاں اور جذبہ انسانیت قوم کا فخر ہیں۔ نمایاں کارکردگی دکھانے پر کیڈٹس کو شیلڈز سے نوازا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...