ناجائز اسلحہ رکھنے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج
قصور (نمائندہ دنیا) تھانہ صدر پتوکی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پتوکی میں تعینات اے ایس آئی محمد حنیف نے تحریری استغاثے میں پولیس کو بتایا کہ چک نمبر 25 کھوکھر کے رہائشی محمد لطیف عرف نکانے اپنے پاس غیر قانونی طور پر پسٹل رکھا ہوا تھا، جو قانوناً جرم ہے ۔ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments