ننکانہ صاحب:سماجی تنظیم کے زیر اہتمام مستحق طلبہ و طالبات میں ونٹر گفٹس تقسیم

ننکانہ صاحب:سماجی تنظیم کے زیر اہتمام  مستحق طلبہ و طالبات میں ونٹر گفٹس تقسیم

ننکانہ صاحب (خبر نگار)قصبہ بڑاگھر میں سماجی تنظیم کے زیر اہتمام مستحق طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی اور انہیں سردی سے محفوظ رکھنے کے لیے ونٹر گفٹس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔۔۔

 جس میں 200طلبہ و طالبات میں اسکول یونیفارمز، جوتے ، جرسیوں اور کرسیاں تقسیم کی گئیں۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر عرفان مارٹن، سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی شفقت محمود، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رانا عنصر جمیل اور سابق ایم پی اے رائے اسلم خاں کھرل نے خصوصی شرکت کی اور طلبہ و طالبات میں ونٹر گفٹس تقسیم کیے ۔اس موقع پر مختلف امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات سمیت سیاسی، سماجی اور تعلیمی شخصیات کو بھی یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی خدمت کرنا صدقہ جاریہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...