45نرسنگ کالجز میں 6100 نشستوں پر داخلوں کا اعلان
یوا یچ ایس کے تحت بی ایس نرسنگ داخلوں کی آن لائن رجسٹریشن 19 نومبر سے شروع
لاہور (ہیلتھ رپورٹر )پنجاب کے سرکاری نرسنگ کالجوں میں چار سالہ بی ایس نرسنگ (جنرل) پروگرام سیشن 2026-27 میں داخلوں کا اعلان کر دیا گیا ۔ داخلوں کا تمام عمل یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس)لاہور کے زیرِ انتظام مکمل کیا جائے گا۔ صوبے کے 45 سرکاری نرسنگ کالجوں میں مجموعی طور پر 6100 نشستوں پر داخلے ہوں گے جن میں صبح کی شفٹ کے لیے 3100 جبکہ شام کی شفٹ کے لیے 3000 نشستیں مختص کی گئی ہیں۔داخلوں کے لیے آن لائن درخواستوں کا آغاز 19 نومبر سے ہوگا جبکہ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔ امیدوار یو ایچ ایس کے خصوصی داخلہ پورٹلhttps://bsnadmissions.uhs.edu.pk کے ذریعے درخواستیں جمع کرا سکیں گے ۔
داخلے کیلئے امیدواروں کا ایف ایس سی پری میڈیکل یا مساوی امتحان میں کم از کم 50 فیصد نمبروں کے ساتھ کامیاب ہونا لازمی ہے ۔ امیدواروں کی عمر درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ تک 35 سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے جبکہ پنجاب کا ڈومیسائل بھی لازمی قرار دیا گیا ہے ۔یونیورسٹی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق عبوری میرٹ لسٹ 30 دسمبر جبکہ حتمی میرٹ لسٹ یکم جنوری 2027ء کو جاری کی جائے گی۔ پہلی سلیکشن لسٹ 4 جنوری، دوسری 8جنوری اور تیسری سلیکشن لسٹ 14 جنوری 2027 کو جاری ہوگی۔ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ درخواست جمع کرانے سے قبل داخلہ پالیسی اور اہلیت کے تمام شرائط کا بغور مطالعہ کریں۔ داخلوں سے متعلق مزید معلومات یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ویب سائٹ اور داخلہ پورٹل پر دستیاب ہوں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments