حوالہ ہنڈی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج چلانے والا ملزم گرفتار

حوالہ ہنڈی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج چلانے والا ملزم گرفتار

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل لاہور کی کاروائی، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج چلانے والا ملزم گرفتار کرلیا جسکی شناخت جنید کے نام سے ہوئی ۔

 ملزم کو چھاپہ مار کاروائی میں لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ملزم حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں ملوث پایا گیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم سے 2لاکھ 31ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے ،ملزم سے موبائل فون اور حوالہ ہنڈی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد بھی برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...