ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں:علامہ ہشام الٰہی ظہیر

 ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑے  ہیں:علامہ ہشام الٰہی ظہیر

لاہور(سیاسی نمائندہ)جمعیت اہلحدیث کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے تحفظ حرمین شریفین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے۔

کہ حرمین شریفین پر حملوں کو نظرانداز کرنا اور حملہ آوروں کے حق میں جواز تراشنا کسی صورت قابل قبول نہیں، سعودی عرب کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والے عناصر حرمین شریفین کی سلامتی کے معاملے پر قوم کو گمراہ نہیں کر سکتے ۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی، قومی سلامتی اور ریاستی مفادات کے معاملات پر جمعیت اہلحدیث پاکستان کا مؤقف واضح ہے۔ ، ہم سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر پاکستان کی خارجہ پالیسی اور قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی سلامتی کو کسی گروہ، تنظیم یا سیاسی نظریے کی عینک سے دیکھنا انتہائی افسوسناک ہے ۔ ریاض ایئرپورٹ پر عمرہ زائرین کی شہادت اور مدینہ منورہ کو میزائل حملوں کا نشانہ بنانے کی کوشش جیسے واقعات سے متعلق سامنے آنے والی اطلاعات کے بعد بھی اگر کوئی حملہ آوروں کے حق میں جواز تراشتا ہے تو یہ انتہائی قابل مذمت طرزِ عمل ہے ۔ حرمین شریفین اور بے گناہ زائرین کو نشانہ بنانے والوں کے لیے کسی قسم کی رعایت کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...