درخواست پر ای ٹیگ نہ لگانے پرمحرر تھانہ با ٹا پور معطل

 درخواست پر ای ٹیگ نہ لگانے پرمحرر تھانہ با ٹا پور معطل

ڈی آئی جی آپریشنزکی کھلی کچہری ، سائلین کی درخواستوں پراحکامات جاری

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران نے کہا ہے کہ شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ کام نہ کرنیوالے افسر وں و اہلکاروں کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران شہری کی درخواست پر ای ٹیگ نہ لگانے پرمحرر تھانہ با ٹا پورکو معطل کرتے ہوئے کیا۔ فیصل کامران نے سائلین کی درخواستوں پراحکامات جاری کیے ۔ خواتین کی بھائیوں کیخلاف وراثتی جائیداد میں حصہ نہ دینے ، تشدد کرنے کی شکایت پر ایس پی سٹی، ایس ایچ اوز ہربنس پورہ اور لوہاری گیٹ کو بہنوں کو حصہ دلوانے ،دوست کی دھمکیوں کی شکایت پر ایس ایچ او نشتر کالونی کو ثبوتوں کی روشنی میں کارروائی،مشترکہ کاروبار میں انویسٹ کرنے کے باوجود منافع نہ ملنے پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا مصالحت کرانے ،پلاٹ کی فروخت وقبضہ دینے کے باوجود بقیہ رقم نہ ملنے پر ایس ایچ او کاہنہ کو مصالحت کرانے اور دکاندار کی ملازم کیخلاف چوری کی درخواست پر ایس ایچ اووحدت کالونی کو بعد از تصدیق کارروائی کاحکم دیاگیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا تھانوں میں ہراسگی، گھریلو تشدد اور قبضہ معاملات پر فوری کارروائی اور متاثرین کی مدد یقینی بنائی جائے ۔فیصل کامران نے کہا ہفتے میں 6 روز دوپہر 1سے 3بجے شہری شکایات کیلئے دفتر آ سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...