پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس میں گاڑی سے شراب کی دو سو بوتلیں برآمد،3ملزم گرفتار
لاہور(خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس میں سکیورٹی انتظامیہ نے کارروائی کرکے شراب کی دو سو بوتلیں پکڑ لیں، گیٹ نمبر ایک پر مشکوک گاڑی کی تلاشی کے دوران بڑی کھیپ برآمد ہوئی۔
گاڑی سوار دو مردوں اور خاتون کو حراست میں لے کر شراب سمیت مسلم ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ وائس چانسلر نے کامیاب کارروائی پر سکیورٹی اہلکاروں کو شاباش دی ہے ۔ یونیورسٹی میں شراب لیجانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔یونیورسٹی ترجمان کے مطابق سکیورٹی آفیسر شہباز نے مشکوک ویگن آر کو روک کر شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں۔گرفتار افراد کی شناخت یونیورسٹی کے سینٹری ورکر کامران مسیح، نبیل مسیح اور ربیکا عمران کے نام سے ہوئی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments