مستقل چیئرمین نہ ہونے پر ای او بی آئی پنشنرز پریشان

مستقل چیئرمین نہ ہونے پر ای او بی آئی پنشنرز پریشان

اپیلوں کے کیسز زیر التوا ، متاثرین کاپنشن کیلئے فوری مستقل سربراہ لگانے کا مطالبہ

لاہور(خبر نگار)ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن (ای او بی آئی )میں انتظامی بحران شدت اختیار کر گیا۔ ادارے میں مستقل چیئرمین کی عدم تعیناتی سے چھ لاکھ پنشنرز مشکلات کا شکار ہیں۔ ای او بی آئی ایمپلائز فیڈریشن نے حکومت سے فوری مستقل سربراہ تعینات کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن ہی بزرگ افراد کا واحد سہارا ہوتی ہے لیکن ای او بی آئی میں انتظامی بحران پرلاکھوں پنشنرزکو مشکلات کاسامناکرناپڑ رہاہے ۔ ادارے میں مستقل چیئرمین کی عدم تعیناتی پرانتظامی معاملات اورچھ لاکھ پنشنرز کے امور متاثر ہو رہے ہیں۔پنشنرز کی جانب سے دائر اپیلوں کے کیسز زیر التوا ہیں، جس سے پنشنرز کو اپنے جائز حق کے حصول کیلئے انتظار کرنا پڑ رہا ہے ۔ای او بی آئی ایمپلائز فیڈریشن کے صدر عطا محمد کا کہنا ہے کہ ادارے میں مستقل سربراہ نہ ہونے سے انتظامی مسائل بڑھ رہے ہیں۔ پنشنرز کی اپیلوں کے کیسز بھی التوا کا شکار ہیں، جس سے ریٹائرڈ ملازمین کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...