نواز شریف سکولز آف ایمننس کے تیسرے مرحلے کی تیاریاں

 نواز شریف سکولز آف ایمننس کے تیسرے مرحلے کی تیاریاں

طلبہ کومعیاری تعلیم کیلئے شیخوپورہ ،ننکانہ، سانگلہ سمیت لاہورکے 7مقا مات کی نشاندہی

لاہور(خبر نگار)پنجاب میں سرکاری تعلیمی اداروں کا معیار بہتر بنانے اور طلبہ کو جدید سہولیات سے آراستہ تعلیم دینے کیلئے نواز شریف سکولز آف ایمننس منصوبے کے تیسرے مرحلے کی تیاریاں جاری ،لاہور ڈویژن میں 14 مقامات کی نشاندہی جن میں سے 7لاہور شہر میں اقبال ٹاؤن، لاہور کینٹ، وال سٹی اور راوی ایریا میں نئے سکول قائم کرنے کی تجویز ہے ۔ شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں بھی مختلف مقامات مختص کیے گئے ہیں۔ صوبہ بھر میں 63 مقامات پر سکولز آف ایمننس قائم کرنے کی گنجائش موجود ہے ۔لاہور کے بعد فیروزوالہ اور مریدکے میں ایک ایک، شرقپور میں دو جبکہ شیخوپورہ شہر میں ایک مقام کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ سانگلہ ہل میں بھی دو مقامات پر نئے سکول قائم کرنے کی تجویز ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...