مجلس تحفظ ختم نبوت و اداراۃ الفرقان کے زیراہتما م آگا ہی سیمینار

مجلس تحفظ ختم نبوت و اداراۃ الفرقان  کے زیراہتما م آگا ہی سیمینار

لاہور(سیاسی نمائندہ)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت و اداراۃ الفرقان کے زیراہتما م ختم نبوت آگا ہی سیمینار برائے ٹیچرز،پروفیسرز مولانا قاری حنیف کمبوہ کی زیر صدارت مقامی ہال میں ہوا۔

 مفتی اعجاز، پروفیسر مولاناحافظ ظفراللہ شفیق ، مجلس کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، پیررضوان نفیس، قاری علیم الدین شاکر، قاری ظہورالحق، مولاانا خالد محمود، مولانا اشرف گجر، ڈاکٹر عبدالواحد قریشی، مولانا عبدالنعیم ودیگرنے شرکت کی۔ سیمینار میں بڑی تعداد میں ٹیچرز اور پروفیسرز میل اینڈ میل نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ایمان کی اساس اور ملت اسلامیہ کا عظیم سرمایہ ہے جس کے تحفظ کیلئے ہر مسلمان اپنی ذمہ داری نبھائے ۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ نئی نسل کے معمار ہیں اور ان پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کی دینی، اخلاقی اور فکری تربیت کریں تا کہ با کردار اور باعمل نسل تیار ہو سکے ۔ اساتذہ قوم کا سرمایہ اور تعلیمی نظام کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اپنے سٹوڈنٹس کو عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت سے روشناس کرائیں۔ طلباء کے ایمان کی حفاظت اساتذہ کی اہم ذمہ داری ہے ۔ شرکا نے اس با ت پر اتفاق کیا کہ تعلیم کو محض روز گار کا ذریعہ نہیں بلکہ مقدس مشن سمجھ کر فروغ دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام طلباء کی تعلیم کے ساتھ ساتھ عقائد کی درستگی بھی لازمی کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...