25ہزار 898 اساتذہ کو مصنوعی ذہانت کی تربیت دینے کا فیصلہ

25ہزار 898 اساتذہ کو مصنوعی ذہانت کی تربیت دینے کا فیصلہ

23نومبر سے سبق کی منصوبہ بندی، طلبہ جانچ ،تعلیمی مواد کی تیاری سکھائی جائیگی

لاہور(خبر نگار)پنجاب میں سرکاری سکولوں کے 25 ہزار 898 اساتذہ کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی تربیت دینے کا فیصلہ ،محکمہ سکول ایجوکیشن اور پیکٹا کے تحت اے آئی فوکل پرسنز کی تربیت 23 نومبر سے شروع ہوگی۔ اساتذہ کو مصنوعی ذہانت کے ذریعے سبق کی منصوبہ بندی، طلبہ کی جانچ اور تعلیمی مواد کی تیاری سکھائی جائیگی۔ تربیتی پروگرام صوبے کی تمام تحصیلوں میں 5مختلف بیچز میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلا بیچ 23 سے 24 نومبر جبکہ آخری بیچ یکم سے 3 دسمبر تک تربیت حاصل کرے گا۔ہر سرکاری پرائمری اور ایلیمنٹری سکول سے ایک استاد کو تربیت کیلئے نامزد کیا جائے گا ۔انفرادی تعلیمی ضروریات پوری کرنے کیساتھ اے آئی کے محفوظ، اخلاقی اور ذمہ دارانہ استعمال پر بھی تربیت دی جائیگی۔ تربیت مکمل کرنیوالے اپنے سکولوں کے دیگر اساتذہ کی اے آئی کورس مکمل کرنے میں معاونت کرینگے ۔ سی ای اوز ایجوکیشن کو ہر سکول سے استاد کی نامزدگی اور حاضری یقینی بنانے سمیت تمام شرکا کو لیپ ٹاپ، سمارٹ فون یا سکول ٹیبلٹ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...