دو منشیات فروش ساڑھے تین کلو چرس سمیت گرفتار
قصور (نمائندہ دنیا )پولیس تھانہ صدر پتوکی نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو ساڑھے تین کلوگرام سے زائد چرس سمیت گرفتار کر لیا۔
پولیس نے منشیات فروشوں افضال اور الیاس کو حراست میں لیکر انکے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد کر لی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments