فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ، ملاوٹی دودھ، رینسڈ آئل تلف

فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ، ملاوٹی دودھ، رینسڈ آئل تلف

ملتان ،ڈیرہ غازیخان (لیڈی رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری، ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ آصف اقبال کی۔۔

 سربراہی میں معروف ریسٹورنٹس، سویٹس اینڈ بیکرز اور ملک شاپس کی انسپکشن، 80 لٹر ملاوٹی دودھ، گلی سڑی سبزیاں، 10 لٹر رینسڈ آئل اور 6 کلو کھلے اجزاء تلف، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر فوڈ بزنس مالکان کو بھاری جرمانے عائد۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ آصف اقبال کی سربراہی میں ملتان میں مختلف مقامات پر فوڈ پوائنٹس کے معائنے کیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق باٹا چوک پر معروف ریسٹورنٹ کو گلی سڑی سبزیوں، رینسڈ آئل کے استعمال پر 3 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔بدبودار فریزر میں خوراک کی سٹوریج، کچن ایریا میں گندگی پائے جانے پر ریسٹورنٹ کو بھاری جرمانہ کیا گیا۔ صاف پانی کا استعمال نہ کرنے ، حشرات کی بھرمار پر گلگشت میں معروف تکہ شاپ کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔کھانوں میں چائنہ نمک اور ناقص آئل کے استعمال پر باٹا چوک اور سمیجہ آباد میں 2 ہوٹلوں کو 30 ہزار کے جرمانے ۔ ملاوٹی دودھ فروخت کرنے پر 3 ملک شاپس کو 30 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ۔ اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ خوراک میں ملاوٹ اور جعل سازی کا خاتمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے ۔ علاوہ ازیں ڈیرہ غازیخان میں بھی فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری،فوڈ سیفٹی ٹیم کی الکریم کلینک،عوامی کالونی جام پور راجن پور میں 2 ملک شاپس کی انسپکشن،900 لٹر ملاوٹی دودھ تلف،شاپس مالکان کو 30 ہزارروپے کے جرمانے عائدکئے گئے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں