سنی تحریک ملتان کے عہدیداروں کاا ہم مشاورتی اجلاس

سنی تحریک ملتان کے عہدیداروں  کاا ہم مشاورتی اجلاس

ملتان (کرائم رپورٹر)پا کستان سنی تحریک ملتان کے عہدیداروں کااہم اجلاس مشائخ ونگ آفس دربار نوشاہی قادری پرانعقادپذیرہواجس کی صدارت صوبائی ناظم اعلیٰ مرزامحمدارشدالقادری نے کی سٹی صدر علامہ سعید اخترقادری۔۔۔

رانا غلام مرتضیٰ قادری، عبدالرشیدسعیدی، مرزااصغرعطاری ودیگرعہدیدار شریک تھے اجلاس کاایجنڈا، تنظیم سازی، رکنیت سازی، موجودہ ملکی حالات،نظامِ مصطفٰے صلی اللہ وآلہ وسلم کا نفاذتھے شرکاء عہدیداران نے اپنے اظہار خیال کرتے ہوئے سیرحاصل گفتگو کی آخرمیں صدارتی خطاب میں مرزامحمدارشدالقادری نے کہاکہ پاکستان سنی تحریک ملتان نے ہرمذہبی، قومی، سیاسی معاملہ میں امن وامان کے قیام کے لئے مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں