بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن،1ماہ میں2277صارف قانون کی گرفت میں
ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر جام گُل محمد زاہد کی زیر نگرانی میپکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔
جنوبی پنجاب میں رواں ماہ کے دوران 2277افراد مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔1998بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایاگیاجبکہ 130بجلی چوروں کو پولیس فورس کے ہمراہ آپریشن میں گرفتار کروایاگیا۔بجلی چوروں کو مجموعی طورپر 183.8ملین روپے جرمانہ عائد کیاگیا ۔33ملین روپے جرمانہ موقع پر وصول کرلیاگیا۔یکم تا 19اکتوبر 2024ء کے دوران ملتان سرکل میں 350بجلی چوروں کو48.9ملین روپے جرمانہ عائد اور10ملین روپے جرمانہ وصول کیاگیا۔350بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا جس میں سے 11بجلی چور موقع سے گرفتار ہوئے ۔ ڈی جی خان سرکل میں 161افراد کو7ملین روپے جرمانہ عائد اور 1.7ملین روپے وصول کئے گئے ۔147ایف آئی آرز درج اور34افراد کو گرفتار کروایاگیا۔
وہاڑی سرکل میں260بجلی چوروں کو24.5ملین روپے جرمانہ عائد اور2.53ملین روپے وصول کئے گئے ۔120مقدمات درج کرواکر12افراد کو موقع سے گرفتارکروایاگیا۔ بہاولپور سرکل میں 294صارفین کو19.84ملین روپے جرمانہ عائداور3.59ملین روپے وصول کئے گئے ۔293بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرواکر59صارفین کو گرفتار کروایا گیا۔ ساہیوال سرکل میں272بجلی چوروں کو21.4ملین روپے جرمانہ عائد اور 4.39 ملین روپے وصول کئے گئے ۔255افراد کے خلاف مقدمات درج کروا کر 2افراد گرفتار ہوئے ۔ رحیم یار خان سرکل میں415 صارفین کو 15.2ملین روپے جرمانہ عائد اور 0.8ملین روپے وصول کئے گئے ۔415ایف آئی آرز درج ہوئیں اور 2افراد گرفتارہوئے ۔