گھریلو جھگڑے پر نوجوان کی زہریلی گولیاں نگل کر خود کشی
کہروڑپکا(نمائندہ دنیا )گھریلو جھگڑے پر نوجوان نے زہریلی گولیاں نگل کر خود کشی کر لی۔
تفصیل کے مطابق شیخوں والے محلے کے رہائشی 15 سالہ محمد احد جو کہ یتیم بھی ہے ، اس نے گھریلو جھگڑے پر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں، طبیعت بگڑنے پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کہروڑ پکا اور پھر وکٹوریا ہسپتال بہاولپور لے جایا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکا ۔ذرائع کے مطابق چچاؤں سے جائیداد کا تنازع چل رہا ہے ۔