تنظیم مغلیہ کا کنونشن ،نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری
وہاڑی (خبرنگار )تنظیم مغلیہ کا کنونشن ،نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری،اسناد تقسیم کی گئیں۔صدر آل پاکستان تنظیم مغلیہ و سابق ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عبدالرؤف مغل نے سالانہ مغل کنونشن میں نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
تنظیم مغلیہ کا کام مغل برادری کو ایک مضبوط پلیٹ فارم پر متحد کرنا ہے ،تنظیم سماجی، فلاحی، تعلیمی اور رفاہِ عامہ کے منصوبوں کے ذریعے برادری کی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے ۔کنونشن میں ڈاکٹر سلیم مغل ،عبدالرزاق مغل ودیگر نے شرکت کی۔ جنرل سیکرٹری یاسین مغل نے کہا کہ تنظیم مغلیہ کے پلیٹ فارم سے ہمیشہ رفاعی اور سماجی کاموں کو سر انجام دیا گیا۔