جہانیاں میں بہتر میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
ڈی سی کا بائی پاس،ڈسپوزل ورکس،ریلوے سٹیشن کادورہ،کارکردگی کا جائزہ
خانیوال،جہانیاں(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار، نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر خانیوال ملیحہ رشید کاشہر میں میونسپل سروسز، نکاسی آب اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ ،جہانیاں بائی پاس اور سمال انڈسٹریز ڈسپوزل ورکس کا دورہ کیا اورپانی کی آمد و اخراج، مشینری کی ورکنگ اور مجموعی کارکردگی کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ نکاسی آب کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ بارش یا دیگر ہنگامی صورتحال میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں میونسپل سروسز کی بہتری پہلی ترجیح ہے ، کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے جہانیاں ریلوے سٹیشن کا بھی دورہ کیا اور صفائی ستھرائی سہولتوں، ویٹنگ ایریاز اور پینے کے پانی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔