پیر مقبول محی الدین گیلانی کی نماز جنازہ ،ہزاروں افرادشریک

پیر مقبول محی الدین گیلانی کی نماز جنازہ ،ہزاروں افرادشریک

قل خوانی کل دربار عالیہ قادریہ میں ہوگی،خلا کبھی پُر نہ ہوسکے گا،ارشد کاظمی وزیرمملکت حذیفہ رحمان،ممبران اسمبلی محمود قادر خان، احمد لغاری کی شرکت

ڈیرہ غازیخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر )سجادہ نشین دربار عالیہ قادریہ پیر سید مقبول محی الدین گیلانی برضائے الٰہی انتقال کر گئے ، مرحوم کی وفات کی خبر پھیلتے ہی روحانی و مذہبی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی،مرحوم کی نماز جنازہ کرکٹ سٹیڈیم ماڈل ٹاؤن میں ادا،نماز جنازہ پیر سید ارشد سعید کاظمی نے پڑھائی، دربار کے احاطہ میں سپرد خاک، نماز جنازہ میں پورے پاکستان سے درباروں سجاد ہ نشین،مریدین،اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے رسم قل خوانی کل دربار عالیہ قادریہ بلاک 35 میں صبح 10 بجے شروع اور بعد نماز ظہر دعائے مغفرت ہو گی مرحوم کی ولایت کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ کرکٹ سٹیڈیم ماڈل ٹاؤن میں ادا کی گئی، نماز جنازہ معروف عالمِ دین پیر سید ارشد سعید کاظمی نے پڑھائی،نمازِ جنازہ میں پیر بابا نسیم اللہ جان سیفی، وزیر مملکت حذیفہ رحمان،ایم این اے محمود قادر خان،ایم پی ایز محمد احمد خان لغاری،محمد حنیف خان پتافی،اسامہ عبد الکریم، انور حسن قریشی،ڈاکٹر محمد ناصر حسن قریشی، ، جواد الحسن گوندل، شیخ اسرار احمد نے شرکت کی، اور ان کے بیٹو ں فریدوں کمال گیلانی،ڈاکٹر جنید کمال گیلانی،احمد کمال گیلانی و دیگر لواحقین و پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں