شوگرملز انتظامیہ کو کسانوں کو بروقت ادائیگی کی ہدایت
مونڈکا(نامہ نگار )کین کمشنر پنجاب کی جانب سے مقرر کئے گئے انسپکشن ممبرسردار عاشق خان پتافی تاندلیاں نوالا شوگر ملز یونٹ رحمن حاجرہ پہنچ گئے۔۔۔
، کانٹے ،وزن کٹوتی اور مبینہ ہیرا پھیری چیک کی، 160کلو پر ایک کلو کٹوتی کی جارہی تھی جوکہ قانونی تھی اور اطمینان کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ ناپ تول میں کمی بیشی اور وزن میں ناجائز کٹوتیاں ہر گز برداشت نہیں کی جائیں گی۔کسانوں کو بروقت ادائیگی کی جائے۔انہوں نے ڈی جی شوگر ملز کرنل ریٹائرڈ محمد اعظم کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے بقایا جات فوری ادا کئے جائیں ورنہ وہ کین کمشنر پنجاب کو خط لکھیں گے جس پر جی ایم محمد اعظم نے انہیں کسانوں کے بقایا جات کی فوری ادائیگیاں کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔سردار عاشق کا کہنا تھا کسانوں کو گنے کا پورا وزن دینے اور بر وقت ادا ئیگیوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔