وہاڑی ہسپتال ، کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کی ایوننگ ڈیوٹیز کا لائحہ عمل تیار
ڈی سی کی ضلعی ہسپتال کے کنسلٹنٹس کیساتھ طبی سہولتیں بہتر بنانے مشاورت
وہاڑی (خبر نگار،نمائندہ خصوصی،سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ڈی ایچ کیو ہسپتال کے کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کا اجلاس ہوا۔ ممبر صوبائی اسمبلی وکوآرڈینٹر ہیلتھ ڈی ایچ کیو ہسپتال میاں ثاقب خورشید نے اجلاس میں شرکت کی،ہسپتال میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے باہمی مشاورت کی گئی اور کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کی ایوننگ ڈیویٹاں لگانے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری بہتر بنانا ترجیح ہے ،ضلعی ہسپتال میں کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ایوننگ ڈیوٹیز ضروری ہیں۔ ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے کہا کہ ڈاکٹرز عوام کو بہترین سروسز کی فراہمی یقینی بنائیں، شام کے اوقات میں کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کی موجودگی سے علاج معالجہ کی سہولت میں بہتری آئے گی ، ہسپتال میں گائنی کمپلیکس بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ،وزیراعلیٰ سے ضلعی ہسپتال کیلئے خصوصی گرانٹس لی جائیں گی ہسپتال سے ریفرلر کیسز کو کم سے کم کرنا ہے ،عا م آدمی کیلئے ملتان یا بہاولپور جا کر علاج کرنا بہت مشکل ہوتا ہے ۔