متعدد افراد کے خلاف زیادتی کے مقدمات درج
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے زیادتی کے الزام میں متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔
مخدوم رشید پولیس کے مطابق شہری غلام شبیر کی رپورٹ پر ملزم اعجاز کے خلاف کارروائی کی گئی، جس نے ان کی بیٹی سے زیادتی کی۔دریں اثنا ڈی ایچ اے پولیس کے مطابق شہری ثقلین نے شکایت کی کہ ملزم زبیر نے ان کی بیٹی کے ساتھ نازیبا حرکات کیں۔ سٹی جلالپور پولیس کے مطابق شہریہ ثمرین بی بی نے رپورٹ دی کہ ملزم اویس نے پلاٹ میں انہیں زبردستی پکڑ کر زیادتی کی کوشش کی۔