نامعلوم افراد نے لڑکی کو اغوا کرلیا، مقدمات درج
ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس نے اغوا کے الزام میں ایک نامزد اور نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
راجہ رام پولیس کے مطابق شہری عاشق حسین کی شکایت پر کارروائی کی گئی۔شکایت میں بتایا گیا کہ ملزم نامعلوم افراد کے ہمراہ عاشق حسین کی بیٹی کو اغوا کر کے فرار ہو گئے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔