خاتون کی زمین پر جعلی اشٹام تیار کرنے پر مقدمہ
ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس نے خاتون کی زمین کا جعلی و فرضی اشٹام تیار کرنے کے الزام میں پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
چہلیک پولیس کے مطابق شہری رقیہ بی بی کی رپورٹ پر کارروائی کی گئی۔پولیس کے مطابق ملزم سلیم، نثار، منور، طارق اور بشیر نے جعل سازی اور دھوکہ دہی کے ذریعے خاتون کی زمین پر قبضہ کرنے کے لیے جعلی اور فرضی اشٹام تیار کئے۔