ایف آئی اے نے میپکو ایس ڈی او کو رشوت لیتے گرفتار کرلیا
ملتان(کرائم رپورٹر)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل ملتان نے میپکو کے ایس ڈی او کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم سب ڈویژن سٹی ملتان میں تعینات تھا، جس کی شناخت شیخ ندیم کوثر، ایس ڈی او میپکو کے نام سے ہوئی ہے ۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم نے ایک شہری سے سرکاری کام کے عوض 50ہزار روپے رشوت طلب کی تھی۔ شہری کی شکایت پر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں ٹریپ ریڈ کیا اور ملزم کو موقع پر ہی رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔